پودے سے بنائی گئی دوا کورونا کی تمام اقسام کے خلاف موثر


 سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پودے  سے بنی ایک نئی  دوا دریافت کی گئی ہے ۔ یہ اینٹی وائرل ڈیلٹاسمیت کورونا کے تمام اقسام کے خلاف موثر ثابت ہوئی ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف نوٹنگھم  میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ٹپسیگرگین کی ایک خوراک  کورونا وائرس سے ہونے والے ہر قسم کے انفیکشن کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو تی ہے۔

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دوا ڈیلٹا سمیت کورونا وائرس کی  ہرقسم کو روک سکتی ہے اور یہ دوا 95 فیصد  سے زیادہ موثر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں؛ یقین کریں: کورونا ویکسین کا منافع، ایک سیکنڈ میں ایک ہزار ڈالرز

یہ مطالعہ ایک سابق تحقیق کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس میں  سائنسدانوں نے ٹپسیگرگین یا ٹی جی کو دریافت کیا تھا۔ سائنسدانوں نے پایا تھا کہ اسے چھوٹی خوراکوں میں استعمال کیا جائے تو یہ سانس کے وائرس کے خلاف انتہائی موثراور اینٹی وائرل مدافعتی ردعمل پیدا کرتا ہے

سائنسدانوں کا  کہنا ہے کہ  کورونا کی ہر نئی قسم نے عالمی سطح پر طبی ماہرین کو تشویش میں مبتلا کیا ہے لیکن ڈیلٹا وائرس اب تک سب سے متعدی قسم ثابت ہوا ہے۔

کورونا کے تین متغیرات الفا بیٹا اورڈیلٹا میں  سے ڈیلٹا میں خلیوں کی نقصان پہنچانے کی سب سے زیادہ صلاحیت ہے لیکن یہ دوا ڈیلٹا کے خلاف بھی اتنی ہی موثر ہے جتنی دوسری اقسام کے خلاف ہے۔


متعلقہ خبریں