پی آئی اے کے جہاز میں گندگی کی تصاویر وائرل


اسلام آباد: باکمال لوگ لاجواب سروس، قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے میں جا بجا بکھرے کچرے کی تصاویر سامنے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق لندن جانے والی پروازمیں صفائی کے ناقص انتظامات پربرطانوی کمپنی کے ملازمین نے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔

پرواز9785 کی سیٹوں کے نیچے اور واش روم میں بکھرے کچرے کی تصاویر پرترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے، نا کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائین کو طیاروں میں کچرے کے باعث اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں ہر بار ڈیپ کلیننگ کروانی پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزڈن ’ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر‘ کا اعلان، پاکستان کے دو کھلاڑی شامل

پی آئی اے صفائی کا خاص خیال رکھتی ہے، یہ اسلام آباد سے لندن کے دوران سفر کرتے ہوئے مسافروں کی جانب سے پھینکے گئے کچرے کی تصاویر ہیں.

ترجمان پی آئی اے نے یقین دہانی کرائی کہ ہر بار طیارے کے اڑان بھرنے سے پہلے صفائی کروائی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں