امریکا طالبان مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ ہوں گے

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذکرات اگلے ہفتے دوبارہ قطر میں شروع ہوں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق طالبان سے اگلے ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوں گے۔ طالبان سے مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں انسانی بحران پر بات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے خواتین کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان

نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ کریں گے اور طالبان کے ساتھ 2 ہفتے تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

یاد رہے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 9 اور 10 اکتوبر کو دوحہ میں ہو چکا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز