بھارت کا کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

بھارت کا کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت نے کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پارلیمان نے کرپٹو کرنسی کے استعمال پر پابندی اور مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی کے لیے فریم ورک تیار کرنے کی غرض سے بل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے ایوان نمائندگان لوک سبھا میں مجوزہ بل لایا جائے گا اور اس کے ذریعے کرپٹو کرنسی کے نجی استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کام کرتے ہوئے میوزک سنیں، ایلون مسک کی ملازمین کو ای میل

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتے کرپٹو کرنسی سے متعلق کہا تھا کہ یہ نوجوان نسل کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت سے قبل چین بھی ستمبر میں کرپٹو کرنسی کے استعمال کو غیر قانونی قرار دے چکا ہے جبکہ بھارت میں ڈیڑھ کروڑ سے 10 کروڑ کے درمیان شہری کرپٹو کرنسی کے مالک ہیں جس کی مالیت کروڑوں ڈالر بنتی ہے۔ ممکنہ پابندی کے بعد بھارتی شہریوں کی کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں