نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، مریم نواز

نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو سے متعلق چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ نیب تو حکومت کا ایک آلہ کار ہے اور اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کیونکہ نیب سے جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت غریبوں کو کنگال، معیشت کو برباد کر چکی ہے، شہباز شریف

مریم نواز نے کہا کہ مقدمات حکومت میں بیٹھے لوگوں کی طرف سے بنائے گئے ہیں۔ یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہا جس میں التوا مانگا جائے اور میرے کیس میں التوا نیب مانگ رہا ہے میں نہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز