ایک اور سیاستدان حریم شاہ کے نشانے پر


ٹک ٹاکر حریم شاہی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار سے ملنے حادثاتی نہیں تھی وہ ان ہی سے ملنے کراچی آئیں تھیں۔

حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ یوٹیوب کے مشہور شو میں اس بات کا دعوی کر رہی ہیں کہ وہ کراچی  فاروق ستار سے ہی ملنے آئی تھیں، تاہم اس سے پہلے فاروق ستار بھی اس شو میں مہمان بن چکے ہیں۔

ان سے بھی میزبان نے یہی سوال کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی حریم شاہ سے ملاقات اتفاقیہ طور پر ہوئی۔

اس ویڈیو کی کیپشن ”فاروق ستار ورسز حریم شاہ” دیا گیا ہے۔


نجی ادارے سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ جس سے دوستی کرتی ہوں اسے نبھاتی ہیں،  فاروق ستار نے غلط بیانی کی ہے ان کی سابق ایم کیو ایم رہنما سے ملاقات ہوٹل میں باقائدہ پلینڈ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد  ہوٹل میں پہلی ملاقات میں فاروق ستار نے نمبر دیا ، دوسری ملاقات لاہور میں ہوئی اس کے بعد 6 ماہ تک وہ فاروق ستار سے رابطے میں رہیں اور پھر کراچی آئیں جس کی ویڈیوز  بھی وائرل ہوئیں۔

 

 


متعلقہ خبریں