اب کون سی فلم آئے گی، کیپٹن صفدر نے بتا دیا

کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ ویڈیو لیک کے بعد سینما اسکوپ فلم آئے گی۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پرانے لوگ ہیں وہ جانتے ہیں سینما اسکوپ فلم کیا ہے اور ابھی یہ فلمیں آئیں گی کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی واش روم میں۔

انہوں نے کہا کہ فلم کا ڈائریکٹر مظلوم شخص ہے جو کہتا ہے پاکستان کمزور ہو کر ٹوٹ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مذہب کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فواد چوہدری

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ قوم جانے گی جس دن لاکھوں لوگ قائد کا استقبال کرنے لاہور ائیرپورٹ پر آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیر اعظم بن کر والد کا استقبال کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اب تو اسکرینز پر صرف مریم نواز کی تصویر چلتی ہے۔


متعلقہ خبریں