افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے پاکستان اور افغانستان کےلیے برطانوی نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دونوں کے درمیان ملاقات میں افغانستان کی موجود صورتحال پر بھی بات کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جایود باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں برطانیہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں۔

آر می چیف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے اور معاشی ترقی کےلیے عالمی اتحاد ضروری ہے۔ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

آئِی ایس پی آر کے مطابق برطانوی نمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال، علاقائی استحکام میں پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔

برطانوی نمائندہ خصوصی نائجل کیسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے موثر سرحدی انتظام کی خصوصی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز