بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ، 2 سپاہی شہید


بلوچستان کے علاقے ٹمپ میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 فوجی شہید ہو گئے.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے ٹمپ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان جام شہادت نوش کرگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دستیاب ہتھیاروں سےدہشت گردوں کو فوری اور مؤثر جواب دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گی۔


متعلقہ خبریں