کامیاب پاکستان پروگرام: غریب طبقے کو بنا سود قرضے دیں گے، شوکت ترین

کامیاب پاکستان پروگرام: غریب طبقے کو بنا سود قرضے دیں گے، شوکت ترین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو اوپر لانا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 24 سے 26 ارب روپے دیے گئے ہیں۔

پیٹرولیم لیوی کو 30 روپے تک لے کر جانا ہے، شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ان کے نوجوان ہوتے ہیں، چین نے اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری کی اور آج وہ دنیا کی دوسری بڑی طاقت ہے۔

وفاقی مشیر خزانہ نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام لارہے ہیں جس کے تحت کسانوں کو قرضے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان کے تحت ہر خاندان کے ایک فرد کو 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ نچلے طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار نے بہت اچھا کام کیا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں۔

تیل و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،سیلز ٹیکس استشنیٰ کم ہوگا: شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت غریب طبقے کو بنا سود کے بغیر قرضے دیے جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں