اپنی سی وی جاب پورٹل پر اپ لوڈ کردیں، اسد عمر

آئی ایم ایف سے معاہدے ن لیگ اور پی پی نے کیے،غیرت کا درس ہمیں دے رہے ہیں: اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے لوگوں سے کہا ہے کہ انہیں جو کچھ آتا ہے، اس کے متعلق اپنی سی وی جاب پورٹل پر اپ لوڈ کردیں۔ انہوں نے تمام وزارتوں سے کہا کہ وہ جاب پورٹل پر اشتہارات کی تشہیر کریں۔

کامیاب پاکستان پروگرام: غریب طبقے کو بنا سود قرضے دیں گے، شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کو ہم نے فیصلہ سازی میں شریک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوان نسل کو کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں انقلاب نوجوانوں کی وجہ سے آئے گا۔

مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے، وزیر اعظم

وفاقی وزیر اسد عمر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو صرف ہنر سکھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں ںے خود کاروبار شروع کرنا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے خطاب میں کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے معیشت میں انقلاب آئے گا۔

امید ہے یہ قوم عظیم قوم بنے گی، وزیر اعظم

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ نوجوانوں کی کامیابی کے لیے بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوان نسل کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔


متعلقہ خبریں