اے آر رحمان کی بیٹی نے باحجاب پرفارمنس پیش کی

اے آر رحمان کی بیٹی نے باحجاب پرفارمنس پیش کی

نئی دہلی: بھارتی آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی نے باحجاب ہو کر گانا گایا۔

بھارت میڈیا کے مطابق اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے پہلی بار عوامی سطح پر اپنی پرفارمنس دکھائی جس میں وہ باحجاب تھیں۔ خدیجہ رحمان نے دبئی ایکسپو 2020 کے میوزک فیسٹیول میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے والد کا ہی کلام “فرشتوں” پیش کیا جسے ہر سننے والے نے پسند کیا۔

اے آر رحمان کی جانب سے اپنے یو ٹیوب چینل پر بیٹی کی مکمل ویڈیو شیئر کی گئی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی بیٹی نے دبئی ایکسپو میں کلام پیش کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خدیجہ رحمان نے برقعہ اور حجاب پہنچ رکھا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اے آر رحمان کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی پرفارمنس کو بے حد پسند کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز