شیل پاکستان کا پیٹرول کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

petrol

اسلام آباد: شیل پاکستان نے 25 نومبر کو پیٹرول کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ملک بھر میں کل پیٹرول پمپس بند رہیں گے

ہم نیوز کے مطابق شیل پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 25 نومبر کو پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا حصہ نہیں ہیں۔

شیل پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کمپنی آپریٹڈ ریٹیل سائٹ سے تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جس کی وجہ سے مختلف سڑکوں پہ ٹریفک بھی جام ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

پیٹرولیم لیوی کو 30 روپے تک لے کر جانا ہے، شوکت ترین

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق نہ صرف ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے بلکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چترال میں بھی پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہو گا۔

اس سلسلے میں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا اس وقت تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

لاہور: کیا پیٹرول صرف ویکسین لگوانے والوں کو مل رہا ہے؟

پاکستان تھریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ہم پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مارجن پر نظر ثانی سے متعلق سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں