پیٹرولیم مصنوعات: فراہمی میں تعطل پیدا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

اوگرا

عوام کو بڑا ریلیف اوگرا نے خوشخبری سنا دی


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے خبردار کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں خلل ڈالنے یا تعطل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

عوام کو فکر کرنے یا پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں، وزارت پیٹرولیم

ہم نیوز کے مطابق اوگرا نے  پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل ڈالنے کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام  مارکیٹنگ کمپنیوں کو بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس ضمن میں اوگرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ صورتحال کی مانیٹرنگ کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ملک بھر میں کل پیٹرول پمپس بند رہیں گے

ترجمان اوگرا کے مطابق اس امر کو لازمی بنایا جائے گا کہ تمام آؤٹ لیٹس پرپیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان نے واضح طور پر کہا ہے کہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں صورتحال کو مانیٹر کریں گی اور سپلائی میں تعطل پیداکرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

شیل پاکستان کا پیٹرول کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلان کے تحت ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستاب نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں