مریم نواز کی آڈیو لیک کی تحقیقات کرانے کا اعلان

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سندھ میں کچھ نہیں ہورہا، خود ملوث ہیں: فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی آڈیو لیک کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔

ثاقب نثار بتائیں کہ کس نے مجھے اور نواز شریف کو سزا دینے پر مجبور کیا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہوں گی کہ کس طرح ایک پرائیوٹ شخص نے عوام کے پیسوں کو استعمال کرنے کے حوالے سے فیصلے کیے۔

انہوں ںے کہا کہ کہ قومی پیسے کا ناجائز استعمال جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھیں جب کہ پبلک فنڈز کو ہینڈل کرنا ایف آئی اے کے اندر بھی جرم بنتا ہے۔

اپوزیشن عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم چلانا بند کرے، فواد چودھری

فواد چودھری نے واضح طور پر کہا کہ مریم نواز کے اعتراف کی تحقیقات کرائیں گے اور جو کارروائی ہوگی وہ بھی میڈیا کے ساتھ شیئرکریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ اشتہارات پر وفاقی حکومت کے اربوں روپے لگے، صوبوں کے بھی لگے، یہ کیا باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا یہ فاشزم سے کم ہیں؟

جھوٹی آڈیو ریلیز کرنے والے پہلے بھی معافی مانگ چکے ہیں، شہباز گل

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہرکا کہنا تھا کہ اگر یہ کسی مغربی ملک میں ہوتا تو سارا خاندان جیل جا چکا ہوتا۔


متعلقہ خبریں