برطانیہ جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 31 مسافر ہلاک


فرانس سے برطانیہ جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس سے 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق کشتی میں 34 افراد سوار تھے، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ کلائس کی شمالی بندرگاہ کےساحل پرپیش آیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 7 افراد جاں بحق

فرانسیسی جہاز نے پانی میں لاشوں کو تیرتا دیکھنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ تلاش میں حصہ لینے کے لیے تین ہیلی کاپٹرز اور تین کشتیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں