حریم شاہ کی پہلی تنخواہ نے کیا سب کو حیران


ٹک ٹاکر حریم شاہ کا یوٹیوب کو دیا انٹرویو نشر کر دیا گیا جس میں وہ میزبان کے ہر سوال کا جواب دیتی نظر آئیں، جن میں ان کی تنخواہ بھی شامل تھی۔

حریم شاہ نے بتایا کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ تھی، جسے سن کر انیکر حیران پریشان ہو گیا، معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہوں دبئی کی کمپنی نے بطور ٹک ٹاکر ہی برینڈ ایمبیسیڈر بنایا اور 6 لاکھ تنخواہ دی جس سے وہ بہت خوش ہو گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور سیاستدان حریم شاہ کے نشانے پر

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ان کے لیے 6 لاکھ کی یہ رقم بھی کم ہے۔

یاد رہے  اسی پروگرام میں حریم شاہ نے شیخ رشید کو کال بھی ملائی تھی اور فاروق ستار سے ملاقات اور دوستی کا اعتراف بھی کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ?????????.??? (@lollywood.zz)


گزشتہ روز حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ شو میں اس بات کا دعوی کر رہی تھیں کہ وہ کراچی  فاروق ستار سے ہی ملنے آئی تھیں، تاہم اس سے پہلے فاروق ستار بھی اس شو میں مہمان بن چکے ہیں، جن کا کہنا تھا کہ ان کی ٹک ٹاکر سے ملاقات اتفاقیہ تھی۔


متعلقہ خبریں