شادی کے بینڈ باجے سے 63 مرغیاں ہلاک

شادی کے بینڈ باجے مرغیوں کی موت کا باعث بن گئے، آتشبازی سے ایک ساتھ 63 مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔

بھارتی ریاست اوڑیسہ میں پولٹری فارم کے قریب بینڈ باجے بجائے گئے، حکام کے مطابق تریسٹھ مرغیوں کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بنی، بھارتی رہائشی رنجیت کمار پریڈا نے باراتیوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی جس میں اس کا کہنا ہے کہ شادی میں اونچی آواز میں موسیقی اور آتشبازی کی وجہ سے اس کی مرغیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ جہاں کے بعد بھارتی شہری نے بیوی کو تاج محل بنوا دیا

شہری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے ڈاکڑ سے بھی رجوع کیا جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ مرغیاں موسیقی کی تیز آواز سے ہلاک ہوئی ہیں، شہری نے باراتیوں سے اپنا نقصان بھرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے ایف آئی آر تو درج کر لی ہے لیکن ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

22 سالہ  رنجیت کمار شہری نے انجینئیر کی ڈگری ہولڈر ہے جس نے نوکری نہ ملنے کے بعد 2 لاکھ کا قرض لے کر پولٹری فارم  کا کام شروع کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز