بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے  12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

بابر اعظم کپتان اور  محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق ،عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم شامل ہیں۔

حسن علی ، امام الحق اور نعمان علی ، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کل سے چودھری ظہور احمد کرکٹ اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگال اسٹیڈیم  ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0۔3 سے شکست دے چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز