جھنگ کی پہچان، لکڑی سے بنی رنگین چارپائیاں

جھنگ کی پہچان، لکڑی سے بنی رنگین چارپائیاں | urduhumnews.wpengine.com

جھنگ: پنجاب میں شدید گرمی کے موسم میں لکڑی سے بنی رنگین چارپائیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ضلع جھنگ کے کاریگر رنگین چارپائیاں نہایت محنت سے تیار کرتے ہیں۔ چارپائیوں کی تیاری میں شیشم اور کیکر کی لکڑی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

رنگین پائے اور مختلف ڈیزائنوں سے تیار کردہ ان چارپائیوں کی تیاری میں دو سے تین دن لگتے ہیں۔ روایتی اشیاء کے شوقین افراد آج بھی دور دراز علاقوں سے اسے خریدنے آتے ہیں۔

چارپائی کی تیاری کے دوران مختلف قسم کے شوخ رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گرمی کے موسم میں ان چارپائیوں کی مانگ بڑھ جانے سے ایک چارپائی کی قیمت دو سے تین ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔

پائیداری اور خوبصورت نقش نگاری کی وجہ سے لکڑی کی چارپائیاں آج بھی ملک کے دیہی علاقوں میں بے حد مقبول ہیں۔ دیہات میں شادی بیاہ کے موقع پر یہ چارپائیاں بطور تحفہ دی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں