ٹیسٹ سیریز میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے، بابر اعظم


 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنےکے لیے پر امید ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم اپنا 100 فیصد پرفارم کرے گی۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہر کھلاڑی 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کررہا ہے،
تسلسل اسی طرح آتا ہے جب ایک ٹیم کو مسلسل کھلایا جاتا ہے۔ انفرادی کارکردگی کچھ نہیں ہوتی ٹیم ورک سے جیتا جاتا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ  تجربہ کار باولرز ہمارے پاس ہیں جس سے فائدہ ہوگا۔ بنگلہ دیش کی نوجوان ٹیم ہے لیکن وہ اچھا پرفارم کرسکتی ہے ہم بنگلہ دیش کو آسان نہیں سمجھتے،بنگلہ دیش میں کنڈیشن مشکل ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ   ہماری تجربہ کار بیٹنگ لائن اپ ہے۔ امید ہے قومی ٹیم اچھا پرفارم کر نے گی۔ بنگلہ دیش ہمیں ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ کنڈیشن کا فرق ہے  اس کے علاوہ ایسی کوئی بات نہیں۔ فواد عالم، اظہر علی سمیت دیگر کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

انہوں نے  کہا ہے کہ ٹیسٹ پلئیر جو آئے ہیں وہ سیزن کھیل کر آئے ہیں۔ کوشش ہے کہ  جیت کےتسلسل کو برقرار رکھا جائے ۔ امید ہے اس ٹیسٹ چمپئن شپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔ ٹیسٹ میچز ہمیشہ اہم ہوتے ہیں۔ اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہوتی ہے۔

ڈھائی مہینے سے ہم لوگ وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ جتنی جلدی ہم لوگ فارمیٹ کے لیے تیار ہوجائیں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ بیٹنگ کنسلنٹ آجاتے تو بہتر ہوتا ہے۔ یہ فیصلہ پی سی بی کا ہے اس پر بہتر وہی بتا سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنی پرفارمنس پر بات کرتے ہوِئے کہا ہے کہ  کبھی کبھار پرفارم نہیں ہوتا۔اچھی بات یہ ہے کہ باقی کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں۔ محنت کررہا ہوں اچھا پرفارم کرو ں گا۔

 


متعلقہ خبریں