پاکستان میں پہلا زمینوں کے تصدیقی مرکز کا قیام

پاکستان میں پہلا زمینوں کے تصدیقی مرکز کا قیام

اسلام آباد: پاکستان میں پہلے زمینوں کے تصدیقی مرکز کا قیام کر دیا گیا۔

ڈپٹی کشمیر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ بہت سی اسکیمیں ہیں جو کہا جاتا ہے اسلام آباد میں ہیں لیکن وہاں موجود نہیں ہیں اور بہت سی منظور شدہ سوسائٹیز بھی دھوکہ دہی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلا پراپرٹی ویری فکیشن سینٹر (زمینوں کا تصدیقی مرکز) کا قیام کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ لینے والا معلومات چیک کر سکتا ہے۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ تمام ڈیٹا سی ڈی اے سے لے کر ہم نے اپنے سسٹم میں منتقل کر دیا ہے۔ شہری فارم بھر کر معلومات لیں گے تو ڈی سی آفس میسج بھیج دے گا اور 24 گھنٹے میں پراپرٹی کی تفصیلات کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، حماد اظہر

انہوں نے کہا کہ ابھی سسٹم کو اسلام آباد کے لیے لانچ کیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے کے آخر تک پورٹل پوری دنیا کے لیے اوپن ہوجائے گا۔ اسلام آباد میں غیر قانونی سوسائٹیز اور پراجيکٹس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ غیر قانونی سوسائٹی کے اشتہار پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ کچھ سوسائٹیز انٹرنیٹ پر اشتہار لگاتی ہیں اور اسلام آباد کی غیر قانونی سوسائٹیز کو نوٹسز بھی جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز