پی ایس ایل7 میں 100 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کی تیاری

 پاکستان سپر لیگ  کے ساتویں ایڈیشن میں 100 فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے  پر پی سی بی اور فرنچائزز متفق ہو گئیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ  پی ایس ایل کے سیزن سیون کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بائیو سیکیور ببل اور شائیقن کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے سے متعلق نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز نے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں سو فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز کا کہنا ہے کہ  شائقین کرکٹ لیگ کرکٹ کا حسن ہیں  اور شائقین کے اسٹیڈیم میں موجودگی سے ہی میچز کو چار چاند لگاتے ہیں۔

پی سی بی اور فرنچائزز نے اتفاق کیا ہے کہ پوری کوشش کی جائے گی کہ  100 فیصد شائقین پی ایس ایل سیون کے  میچز دیکھنے اسٹیڈیم میں  آئیں۔ حتمی فیصلہ این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

پی ایس ایل سیون کے دوران بائیو سیکیورببل میں کھلاڑیوں کوریلیف دینے  پر پی سی بی میڈیکل پینل اور فرنچائزز میں بات چیت بھی ہوئی۔

یاد رہے کہ  پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں  عالمی وبا کورونا کے باعث صرف 20 فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔ جبکہ پی ایس ایل سیزن 5  میں کورونا کے باعث ملتوی کیے گئے میچزاسٹیڈیم میں کراوڈ کے بغیر ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز