ترقی یافتہ ملک جہاں 13 لاکھ بچے غربت کی زندگی گزار رہے ہیں


 دنیا میں ایک ایسا ترقی یافتہ ملک بھی ہے جہاں 13 لاکھ سے زائد بچے غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مہم 2000 کی جاری کردہ ایک سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینیڈا میں 13 لاکھ سے زائد بچے غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے والدین طویل ڈیوٹی کرنے کے بعد بھی اپنے بچوں کو اچھے کپڑے نہیں دلوا سکتے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آمدنی، صحت، سماجی عدم مساوات، بچوں اور خاندانی غربت کی سطح واضح تصویر پیش کرتی ہے اور موجودہ اس اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ غربت میں کمی آئی ہے لیکن کینیڈا کے کچھ حصوں میں غربت میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاسوسی کے الزام میں ایپل نے اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ کر دیا

کینیڈا میں سب سے زیادہ 34 فیصد غربت نوناوت کے علاقے میں ہے جس کے بعد مانیٹوبا صوبے کا نمبر ہے جہاں غربت کی شرح 28 فیصد ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں کینیڈا کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔


متعلقہ خبریں