کترینہ کی شادی کی انوکھی شرط


بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں آنا ہے تو کیمرہ گھر چھوڑنا ہو گا۔

کترینہ کیف نے ابھی تک اپنی شادی کی خبروں کی کوئی تصدیق نہیں کی لیکن پھر بھی ان کی شادی کی تفصیلات بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے اس جوڑے نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لئے کچھ اصول بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سلمان خان کترینہ کی شادی میں شریک نہیں ہوں گے ؟

جن میں ایک اصول یہ ہے کہ کوئی بھی مہمان شادی کی تقریبات میں اپنے ساتھ موبائل فون نہیں لا سکتا، کیونکہ دلہا دلہن نہیں چاہتے کہ ان کی تصویر کوئی اور سوشل میڈیا پر شئیر کرے۔ اس کے لیے کترینہ کی ٹیم نے سیکورٹی اہلکار بھی ہائیر کیے ہیں جو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی تصویر باہر نہ آ سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جبکہ دسمبر میں راجھستان میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں