حکومتی نااہلی سے ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے، بلاول بھٹو


کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی کا مظاہرہ کیا اور آج پورا ملک پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں اور اکثر پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے کاروباری امور متاثر ہیں اور یہ حکومت کی ناکامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھر میں ماوں اور بچوں کو مرنے دیا گیا،آپ ذمہ دار ہیں، چیف جسٹس برہم

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے معاملے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے جبکہ امور زندگی کو ٹھپ کر کے عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی کو اجیرن کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت حل ہونے والے مسائل کو بھی اپنی نااہلی سے بحران بنا دیتی ہے اور عوام پہلے ہی ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول خرید رہے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلا اضافہ تباہ کن ہو گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مہنگی بجلی، قلت کے ساتھ مہنگا پیٹرول اور گیس عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ڈیل کے تحفے ہیں اور ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان ایک نااہل حکمران ہیں۔


متعلقہ خبریں