حکومت برآمد میں اضافے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت برآمد میں اضافے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہم نے کبھی اپنی برآمد پر توجہ ہی نہیں دی لیکن اب حکومت برآمد میں اضافے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعت اٹھے گی تو برآمد میں اضافہ ہو گا اور رواں ہماری برآمد میں اضافہ ہو گا۔ معیشت جیسے بڑھتی ہے اس کا اثر کرنٹ اکاونٹ خسارے پر پڑتا ہے جبکہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری بہتر ہو رہی ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی ہے اور یہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ پاکستانی بینکنگ چینلز کے ذریعے جو پیسہ بھیجیں گے انہیں بہت سی سہولیات دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل کے ذریعے گھر اور سرمایہ کاری کرسکتے ہیں کیونکہ اوورسیز پاکستانی اپنا زیادہ پیسہ پلاٹس اور گھروں پر خرچ کرتے ہیں۔ اس لیے اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری پراپرٹی میں آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب افسران کیخلاف ثبوت دیں کارروائی کریں گے، چیئرمین نیب

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکس میں بھی چھوٹ دیں گے۔ 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں اور ان کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جتنا پیسہ بھیجیں ہم انہیں اتنی زیادہ سہولیات دیں گے اور میں چاہتا ہوں کہ زیادہ پیسہ بھینے والے اوورسیز کو ہم وی آئی پی بنا دیں۔

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری درآمدات بہت زیادہ ہیں۔ سوہنی دھرتی ریمیٹنس کو بہت پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا تاہم اب برآمدات میں اضافے کے لیے حکومت کوشش کر رہی ہے اور اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل کے ذریعے اپنا گھر خرید سکتے ہیں۔ معیشت بہتر ہونے لگتی ہے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں