پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون اے زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے اس نظام کے مختلف ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرامیٹرزکی جانچ تھا۔

آواز سے5 گنا تیز رفتار، امریکہ کا ہائپر سانک میزائل کا تجربہ

دوسری جانب صدرمملکت، وزیراعظم اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز