پاک بھارت ٹکرا ٹی 20 کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا مقابلہ


ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹکرا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا مقابلہ بن گیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بھارت کے مقابلے کی ویورز شپ کی اعدادوشمار بتائے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میچ 16 کروڑ 70 لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے میچ میں روائتی حریف بھارت کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں