فواد چوہدری نے قوم کو تین خوشخبریاں سنا دیں

ہم امریکہ کیساتھ اپنے طریقے سے تجارت کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قوم کو تین بڑی خوشخبریاں سنا دیں۔

مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میرے پاس قوم کے لیے تین اچھی خبریں ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسیشن ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔

مذہب کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے ہوگئے اور یہ ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔


متعلقہ خبریں