پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے خوشخبری


پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔

ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے۔ اب پاکستان سے سعودیہ جانے والوں کو کسی تیسرے ملک قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

حکام کے مطابق سعودی عرب آنے والوں کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

سعودی عرب: بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے نئے قواعد

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے سعودى عرب كى جانب سے پاكستان سے مسافروں كو آنے كى اجازت كا فیصلہ ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفى نے کہا ہے کہ سعودى عرب كى وزارت داخلہ اور قيادت کے فیصلے كا شکریہ ادا كرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاكستانى سعودى عرب واپسى كے منتظر ہیں ، جو اب سعودى عرب جا سکیں گے۔


متعلقہ خبریں