پہلے روز کا اختتام: بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے


پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز ختم ہو گیا ہے۔ بنگال ٹائیگرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے ہیں۔

چٹا گانگ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے گیند بازوں نے ابتدا سے ہی بنگلہ دیشی بیٹرز پر دباؤ بنائی رکھا، بنگلہ دیش کے چار کھلاڑی محض 45 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

اس کے بعد لٹن ڈاس اور مشفیق الرحیم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 204 رنز کی شراکت داری قائم کر ڈالی۔ لٹن ڈاس 113 اور مشفیق الرحیم 82 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی طرف سے ایک ایک وکٹ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف اور ساجد خان نے لی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹی20 ورلڈکپ سے باہر

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگال اسٹیڈیم  ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0۔3 سے شکست دے چکا ہے۔


متعلقہ خبریں