عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

پیپلز پارٹی رہنما کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملک گئی

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور کی بیرون ملک سفر کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے حکم دیا کہ فریال تالپور 25 لاکھ روپے زرضمانت کے عوض بیمار بیٹی سے ملنے کے لیے برطانیہ جا سکتی ہیں۔

فریال تالپور نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیٹی برطانیہ میں زیر تعلیم ہے اور اس کی طبیعت ناساز ہے۔

فریال تالپور کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کے باعث فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیا گیا تھا جبکہ رکن سندھ اسبلی فریال تالپور پر صرف 3 کروڑ روپے کا الزام ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق فریال تالپور تیمار داری کے لیے ایک بار ضمانت جمع کرا کے بیرون ملک جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

وزارت داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہم کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ تاخیری ہتھکنڈے استعمال نہ کریں۔ طویل عرصے سے پیش ہو رہے ہیں اور جانتے ہیں تاخیر برداشت نہیں۔

عدالت نے آج کے حکمنامے کی نقول سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی طور پر بھجوانے کی ہدایت کر دی۔


متعلقہ خبریں