روس نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا


ماسکو: روس نے تیل کی پیداوار میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس ستمبر میں دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا جس میں اس نے امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

قومی شماریاتی سروس کے مطابق رواں سال ستمبر میں روس حجم کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا۔

روس نے جولائی میں 10.45 ملین بیرل یومیہ تیل کی پیداوار کی جبکہ اس دوران امریکہ کی طرف سے یومیہ 11.31 ملین بیرل تیل پیدا کیا گیا۔ اگست میں روس کی پیداوار کم ہو کر 10.4 ملین بیرل یومیہ ہوگئی تھی اور امریکہ میں 11.14 ملین بیرل یومیہ تیل کی پیداوار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی

ستمبر میں روس کی پیداوار بڑھ کر 10.73 ملین بیرل یومیہ ہوگئی جبکہ امریکہ کی پیداوار 10.72 ملین بیرل یومیہ تک گر گئی تھی۔

روس نے جنوری سے ستمبر 2021 میں کل 387.8 ملین ٹن تیل پیدا کیا جو سالانہ 0.1 فیصد زیادہ ہے۔

ستمبر کی پیداوار سال بہ سال 8.1 فیصد بڑھ کر 44.1 ملین ٹن تک پہنچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں