اٹلی نے نیشنل جیوگرافک کی سبز آنکھوں والی ‘افغان لڑکی’ کو اپنے نام کر لیا


1985 کے نیشنل جیوگرافک میگزین کے کور پیچ کی زینت بننے والے ’افغان گرل‘ کو اٹلی نے پناہ دے دی۔اس افغان لڑکی کی وجہ شہرت اس کی خوبصورت سبز آنکھیں بنی تھیں۔

اطالوی حکومت نے بتایا کہ شربت گلہ روم پہنچ چکی ہیں، افغانستان میں کام کرنےوالی این جی اوز نے شربت گلہ کے انخلا کی درخواست کی تھی۔

امریکی فوٹو گرافر میک کیوری نے 1984میں شربت گلہ کی تصویر پاکستان کے ایک مہاجرکیمپ میں کھینچی تھی، جس کے بعد 2002 میں بھی امریکی فوٹوگرافر نے انہیں ڈھونڈ نکالا، اور ان کی ایک اور تصویر بنائی۔

رپورٹ کے مطابق شربت گلہ کو 2016 میں جعلی شناختی کارڈ کی وجہ سے پاکستان سے افغانستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔

اٹلی ان متعدد مغربی ممالک میں سے ایک ہے جس نے اگست میں امریکی افواج کے انخلا اور طالبان کے کنٹرول کے بعد سینکڑوں افغانیوں کو  ملک سے باہر نکلنے میں مدد فراہم کی۔


متعلقہ خبریں