عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا

oil gas lpg

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 74.25 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 4.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور برطانوی خام تیل کی قیمت 78.51 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتیں کم کرانے کے لیے امریکہ، چین اور جاپان نے ہاتھ ملا لیا

ایک ماہ قبل برطانوی خام تیل کی قیمت 86.40 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر تھی۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکہ نے چین، جاپان، برطانیہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر رواں سال تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اضافی تیل مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.60 ڈالر ہے۔


متعلقہ خبریں