کورونا: نئی قسم سامنے آنے پر برطانیہ کا 6 ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کر نے کا فیصلہ


جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر برطانیہ نے 6 افریقی ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے حکام نے کورونا کی نئی قسم کو  B.1.1.529 کا نام دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کی نئی قسم سے اب تک 22 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نئے وائرس کے خدوخال اور اس کے اثرات کو جاننے کے لیے دن رات کام کرنے میں مگن ہے۔

برطانیہ کا مزید ممالک کو سفری ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس محدود پیمانے میں نئے وائرس کا ڈیٹا دستیاب ہے۔

دوسری جانب برطانوی سیکرٹری صحت ساجد جاوید نے افریقا میں سامنے آنے والے نئے کورونا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ افریقی ممالک کی پروازوں پر عارضی پابندی عائد کی جائے گی۔ نئی قسم پر تحقیق کررہے ہیں ہمیں مزید ڈیٹا کی ضرورت ہوگی۔


متعلقہ خبریں