پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات: وفاقی وزیر کی طبیعت ناساز ہو گئی

نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کی پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے مذاکرات کے باعث طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔ یہ بات وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم  نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں بتائی ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک بھر میں ہڑتال

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس سینیٹر عبدالقادر کی زیر صدارت  منعقد ہوا تو اراکین نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیربرائے توانائی حماد اظہر کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک رکن سینیٹر سعدیہ عباسی نے حماد اظہر کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر توانائی آج تک کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی اہم وزارت ہے لیکن حماد اظہر اجلاس میں ہی نہیں آتے ہیں۔

شرکائے اجلاس کو سیکریٹری پیٹرولیم نے اس موقع پر بتایا کہ وفاقی وزیر حماد اظہر کے رات دیر تک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات ہوتے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ رات جاگے اور اب ان کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔

سیکریٹری پیٹرولیم کی جانب سے کی جانے والی وضاحت کے بعد سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ حماد اظہر جس وزارت میں بھی گئے ان کی کارکردگی خراب ہی رہی ہے۔

حکومت پیٹرول، ڈیزل کی قیمت عوام کیلئے کم سے کم کرنا چاہتی ہے، حماد اظہر

ہم نیوز کے مطابق اس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر عبدالقادر نے اراکین سے درخواست کی کہ ڈیڑھ ماہ بعد اجلاس ہو رہا ہے لہذا ایسے نہ کریں۔

کمیٹی کے اجلاس میں شریک سینیٹر قرۃ العین مری نے اس پر کہا کہ یہ بات تو وفاقی وزیر توانائی کو سوچنی چاہیے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چیئرمین اس معاملے پر وزیر اعظم کو خط لکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی صبح 7 بجے کراچی سے یہاں آئے ہیں۔

سیکریٹری پیٹرولیم نے اس پر کہا کہ رات دیر تک پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات ہوتے رہے ہیں، اس لیے ان کی طبیعت ناساز ہے۔

حکومت نے رابطہ نہ کیا، پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر قرۃ العین مری نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حماد اظہر کو کھانے پر نہیں بلا رہے ہیں، یہ ان کا کام ہے۔


متعلقہ خبریں