نسلہ ٹاور گرانے کیخلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج


کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور گرانے کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔

نسلہ ٹاور کے مکین ٹاور کو منہدم کرنے کے خلاف سڑک پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد نسلہ ٹاور پہنچ گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’یہاں سیاست نہیں چلے گی’’ سپریم کورٹ کا ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین شاہراہ فیصل بند کرنا چاہتے تھے جسے روکنے کے لیے مظاہرین پر لاٹھی چارج کی گئی تاکہ وہ منتشر ہو جائیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔


متعلقہ خبریں