سعودی عرب کا بڑا کارنامہ

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب نے ہوا سے آکسیجن جذب کرنے والا وینٹی لیٹر بنا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا اسپیشل وینٹی لیٹر بنایا ہے جو ہوا سے آکسیجن جذب کرتا ہے اور یہ وینٹی لیٹر ذہین اور مختصر ہے۔

بنایا گیا وینٹی لیٹر مریض کی ضرورت کے مطابق آکسیجن کی مقدار میں کمی بیشی کرتا رہتا ہے۔ عام وینٹی لیٹرز کی طرح اسے ہر وقت آکسیجن سلنڈر یا سینٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم سے منسلک رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: جاسوسی کے الزام میں ایپل نے اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ کر دیا

اس اسپیشل وینٹی لیٹر کو وینٹی بیگ کا نام یا گیا ہے۔ یہ وینٹی لیٹر خاص قسم کے سینسرز اور مصنوعی ذہانت والے مؤثر نظام سے لیس ہے اور یہ مریض کی ڈھرکنوں اور سانس کی رفتار سمیت ان میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی نظر رکھتا ہے۔

سعودی سائنسدانوں کا تیار کردہ یہ وینٹی لیٹر کے اے یو ایس ٹی کورونا انوویشن چیلنج نامی مقابلے کا فاتح بھی قرار دیا جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں