شہباز شریف اور شیخ رشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے۔

حکومت غریبوں کو کنگال، معیشت کو برباد کر چکی ہے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ٹیلی فونک بات چیت میں ان کے  بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے شیخ رشید احمد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی اور پسماندگان و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر انتقال کرگئے

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کا ایک ہفتے قبل انتقال ہو گیا تھا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ کوٹ رادھا کشن میں ادا کی گئی تھی جس کے بعد ان کی تدفین ہوئی تھی۔

ابھی نندن کوخوبصورتی سےطیارہ گرانے کاایوارڈ ملا،شیخ رشید

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر حکومتی و سیاسی شخصیات نے بھی شیخ رشید احمد سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا تھا۔


متعلقہ خبریں