علیم خان کو وزارت چھوڑنے کی اجازت مل گئی

وزیر اعظم اور علیم خان میں دوریاں بڑھنے لگیں

فوٹو: فائل


وزیراعظم عمران خان نے سینئر وزیر پنجاب علیم خان کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی اجازت دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں علیم خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ممنون ہوں اُنہوں نے میری استعفی دینے کی گزارش تسلیم فرما لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں اُنہیں قائل کیا ھے اپنے نیوز چینل کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ھے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو۔

وزیراعظم کو کئی بار گزارش کرچکا ہوں، علیم خان نے استعفے کی وجہ بتا دی

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے گزارش کی کہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔

علیم خان نے بتایا کہ وہ  اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں