کپتانی ملنے پر روہت شرما جھوم اُٹھے، ڈانس کی ویڈیو وائرل

rohit sharma

بھارتی ٹیم کے کھلاڑی روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے پر خوشی سے جھوم اٹھے اور ان کی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بی سی سی آئی نے تجربہ کار بیٹر روہت شرما کو کپتان مقرر کیا ہے۔

روہت شرما کی کپتانی میں بھارت نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے شکست دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rohit Sharma (@rohitsharma45)

روہت شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ڈانس ویڈیو جاری کی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح بہت محظوظ ہو رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما کے ساتھ ان کے ساتھی کرکٹر شہریاس بھی موجود ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں