افغانستان: پاکستان اور بھارت کے درمیان ابتدائی رابطہ

افغانستان: پاکستان اور بھارت کے درمیان ابتدائی بات چیت

نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ابتدائی رابطے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے ابتدائی رابطے کا بنیادی مقصد انسانی بنیادوں پر واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی گندم اور ادویات کو افغانستان بھیجنا ہے۔

افغانستان کے متعلق پاکستان، روس اور چین کا متفقہ فیصلہ

ہم نیوز نے بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذریعے انسانی امداد افغانستان بھیجنے کے لیے بھارت نے جو پروپوزل (تجاویز) اکتوبر میں تیار کیا تھا اس کا پاکستان نے 24 نومبر کو جواب دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت انسانی بنیادوں پر واہگہ بارڈر کے ذریعے 50 ہزار ٹن گندم اور ادویات افغانستان بھیجنا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اسی حوالے سے گفت و شنید ہو رہی ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان نے قوی امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اس ضمن میں کوئی شرط عائد نہیں کرے گا۔

افغانستان: نظام صحت تباہی کے دہانے پر،2 ہزار مراکز بند ہو چکے، ریڈ کراس

اخبار نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بدھ کو سرکاری سطح پہ بھارت سے کہا تھا کہ افغانستان کے عوام کے لیے پاکستان واہگہ بارڈ کے راستے امداد پہنچانے کی اجازت دے گا۔

واضح رہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان فضائی رابطے بھی بحال نہیں ہیں کیونکہ فلائٹس بند ہیں۔ ایسی صورتحال میں پاکستان کے راستے افغانستان تک امداد پہنچانا سب سے آسان راستہ ہے۔

افغان مائیں اپنے بچے بیچنے پرمجبور،دنیا مدد کرے:معید یوسف

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے کچھ دن قبل خبردار کیا تھا کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی تقریباً دو کروڑ 30 لاکھ افغان باشندوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں