بلدیاتی انتخابات: ٹاؤن سسٹم لا رہے ہیں، ناصر حسین شاہ


کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کی مشترکہ تجاویز پر ٹاؤن سسٹم لا رہے ہیں۔

مردم شماری برائے 2022: سوالنامے کو حتمی شکل دے دی گئی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں قوانین پراپوزیشن کی تجاویزبھی لی جائیں گی۔

سید ناصرحسین شاہ نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی متعدد تجاویزکو نئے  قانون میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی تجویز پر ٹاؤن سسٹم لا رہے ہیں۔

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن: ووٹنگ ای وی ایم سے مئیر کا انتخاب براہ راست

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میر پور خاص میں کارپوریشنز بنائی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں