بھارتیوں نے نریندر مودی کا بیانیہ یکسر مسترد کردیا


برسلز: یورپ میں آباد بھارتیوں نے بھی نریندر مودی کا بیانیہ یکسر مسترد کردیا ہے۔ اس بات کا عملی ثبوت دنیا ایک مرتبہ پھر اس وقت دنیا کو ملا جب بھارتی حکومت یورپی پارلیمنٹ کے سامنے بھارتیوں کو جمع کرنے میں ناکام ہو گئی۔

افغانستان: پاکستان اور بھارت کے درمیان ابتدائی رابطہ

ہم نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت نے 26 نومبر کو یورپی پارلیمنٹ کے سامنے لوگوں کو جمع کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

بھارت کی جانب سے اس مقصد کے لیے کروڑوں روپے کی پبلسٹی مہم بھی چلائی گئی تھی جس میں بطور خاص بھارتیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ یورپی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کریں۔

علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو، مودی کو فوجی کی بیوہ کا پیغام

بھارت میں برسر اقتدار بی جے پی کے وزیراعظم نریندر مودی کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ اس طرح وہ نام نہاد ممبئی حملوں پر پروپگنڈہ کرکے عالمی ہمدردی سمیٹ سکیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق کئی ماہ کی تیاریوں اور کروڑوں روپے کے اخراجات کے بعد بھارتی حکومت صرف 12 افراد کو یورپی پارلیمنٹ کے سامنے جمع کرسکی۔

گلاسگو کانفرنس: مودی یو این سیکریٹری کے گلے ہی پڑ گئے

اس صورتحال کو پیش نظر رکھ کر صرف یہی کہا جا سکتا ہے کہ باقی دنیا کی طرح خود بھارتیوں نے بھی اپنی حکومت کا بیانیہ یکسر مسترد کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں