کورونا: سعودی عرب نے 7 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ایئرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

ریاض: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے کئی ممالک کے لیے فضائی سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔

کورونا وائرس کی نئی قسم نے دنیا کو پھر ڈرا دیا

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی مزید خطرناک قسم سامنے آنے کے بعد بحرین، برطانیہ، اور جرمنی سمیت کئی مغربی ممالک نے پہلے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

کورونا کی نئی مزید خطرناک قسم کے متعلق اب تک ملنے والے شواہد کے مطابق یہ جنوبی افریقہ سے پھیلا ہے جس کی وجہ سے افریقی ممالک سے سفری پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ نے سعودی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک سے پروازیں معطل کی گئی ہیں جس کے بعد ان ممالک کے لیے نہ تو کوئی پرواز اڑان بھرے گی اور نہ ہی وہاں سے سعودی عرب میں اترنے کی مجاز ہو گی۔

کورونا: نئی قسم سامنے آنے پر برطانیہ کا 6 ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کر نے کا فیصلہ

اعلان کردہ پابندیوں کی زد میں جو ممالک آئے ہیں ان میں جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، موزمیبق، بوتسوانا، اسواتنیا اور لیسوتو شامل ہیں۔

ان ممالک سے صرف سعودی عرب کے شہریوں کو ملک میں آنے کی اجازت دی جائے گی لیکن ان پر بھی صحت کے حوالے سے مقرر کردہ ایس او پیز کا اطلاق ہو گا۔

یورپ میں اگلے چار ماہ کے دوران کورونا سے 7لاکھ اموات کا خدشہ

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پہلے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم زیادہ خطرناک ہے اور ماضی نسبت بہت زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔


متعلقہ خبریں