مساجد میں ویکسین شدہ افراد کو عبادت کی اجازت ہوگی: نیا حکم نامہ

مساجد میں ویکسین شدہ افراد کو عبادت کی اجازت ہوگی: نیا حکم نامہ

کراچی: سندھ کے محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ مساجد میں صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی عبادت کی اجازت دی جائے گی۔

کورونا: سعودی عرب نے 7 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

ہم نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ نے مساجد میں عبادت سے متعلق نئے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مساجد میں صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی عبادت کی اجازت ہوگی۔

صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مساجد کے اندر نماز پڑھنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، مساجد کے فرش سے قالین وغیرہ ہٹالیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی نئی قسم نے دنیا کو پھر ڈرا دیا

ہم نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جاری کردہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد کو عبادت کے لیے ہوا دار کرنے کے انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں