عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا، پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع


لاہور: مسلم لیگ ن نے پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔

قرارداد کے متن کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور اس وقت عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے گر کر 75 ڈالر فی بیرل پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان میں ایک ماہ میں دو بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں