نوکری کیلئے پاکستانی کا لندن میں انوکھا طریقہ، نوکری مل گئی


لندن: برطانیہ میں مقیم پاکستانی نے نوکری کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا جس کی وجہ سے اسے نوکری بھی مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد بے روزگار ہوئی وہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی بےروزگاری کی لہر کی زد میں آئے۔

بےروزگاری کے باعث برطانیہ میں مقیم اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی حیدر ملک نے نوکری کی تلاش کے لیے ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر اسٹینڈ رکھا جس پر ان کی تعلیمی معلومات سمیت سی وی اور سوشل میڈیا ایپ پر پروفائل کا کیو آر کوڈ موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹا بچہ مقدمہ درج کرانے عدالت پہنچ گیا

24 سالہ حیدر ملک کے مطابق شروعات میں تو انہیں کافی عجیب محسوس ہوا کیونکہ لوگ دیکھتے ہوئے گزر جاتے تھے لیکن بعد ازاں لوگوں نے پوچھنا شروع کر دیا اور ایک دو لوگوں نے اپنے ویزیٹنگ کارڈز بھی دیے جو ان کے لیے حوصلہ مند ثابت ہوا۔

پاکستانی نوجوان کے مطابق اگلی صبح سے ہی انہیں انٹرویوز کے لیے کالز آنا شروع ہوئیں جس کے بعد انہیں پسند کی نوکری بھی مل گئی۔


متعلقہ خبریں